قومینمایاں

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،104 افراد وائرس سے انتقال کرگئے

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 104 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41771 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 104 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.79   فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19856 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close