قومینمایاں

کرونا وبا،مزید 65افراد انتقال کرگئے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع

کوروناوبا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے علاوہ ملک میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 076 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,943,62 ہوگئی ہے

زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 724 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 908,576 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766 ، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 644، اسلام آباد میں 80 ہزار 662، بلوچستان میں 24 ہزار 733 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 686 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 827,843 ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close