قومینمایاں

ملک میں کورونا کا خونی وائرس مزید 43 افراد کی جانیں نگل گیا

 ملک میں کورونا کا خونی وائرس مزید 43 افراد کی جانیں نگل گیا جب کہ 2 ہزار 117 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 52 ہزار 223 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 2 ہزار 117 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی، اس طرح کئے ٹیسٹس میں سے مثبت کیسز کی شرح 4.05 رہی۔

ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686 ، سندھ میں 3 لاکھ 17 ہزار 665 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 549 ، بلوچستان میں 25 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 195 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 578 ہے۔

ملک میں کورونا کے 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 3لاکھ 9 ہزار 488 ، سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 44 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 131 ، بلوچستان میں 23 ہزار 753، اسلام آباد میں 74 ہزار 964 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 503 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے 5 ہزار 358 مصدقہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں مزید 43 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 20 ہزار779 ہے، پنجاب میں 9 ہزار 999 ، سندھ میں 5 ہزار20، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 73 ، بلوچستان میں 277 ، اسلام آباد میں 760 ، آزاد کشمیر میں 543 جب کہ گلگت بلتستان میں 107 افراد اس وبا کی بھینٹ چڑھے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا کے 59 ہزار 33 فعال مریض ہیں جن میں سے 3 ہزار 947 کی حالت تشویشناک ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close