قومینمایاں

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق، 663 نئے مثبت کیسز رپورٹ

 

ملک میں کورونا  وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 663 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39 ہزار 017 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 663 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 1.69فیصد رہی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 949,838 ہوگئی ہے جن میں سے 894,352 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 034 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 452 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close