قومینمایاں

پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 7 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 88 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 712 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 6 اعشاریہ 43 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 63 ہزار 436 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار 238 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 49 لاکھ 56 ہزار 853 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 57 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 739 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 707 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 891 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 13 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 900 ہو گئیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close