قومینمایاں

پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 771 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 397 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 71 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 57 ہزار 336 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 44 ہزار 638 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close