قومینمایاں

پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 207 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 131 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 171 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 987 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 66 ہزار 282 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 4 ہزار 122 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close