قومینمایاں

ملک بھر میں کوروناوائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ، 3 ہزار مثبت کیسز رپورٹ

 کوروناوبا کے باعث مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,654,99 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 070 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 893,461 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 04 ہزار 571 ، پنجاب میں 3 لاکھ 32000، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 561، اسلام آباد میں 80 ہزار 010، بلوچستان میں 24 ہزار 318 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 547 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 454 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد63 ہزار 229 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 089 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 6 ہزار 021 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 810,143 ہوگئی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close