قومینمایاں

کرونا وبا تھم نہ سکی،مریضوں کی تعداد ایک لاکھ25ہزار سے تجاوز کر گئ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 ہوگئی

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 6397 کیسز سامنے آگئے جب کہ 107 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر اب تک  8 لاکھ 9 ہزار 169 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 6397 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40247 ہے

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 47382 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 46 ہزار 828، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 787، بلوچستان میں 7 ہزار 673، اسلام آباد میں 6699، آزاد کشمیر میں 534 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 107 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 463 ہوگیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close