قومینمایاں

کروناوبا،مزید 111افراد موت کی وادی میں اتر گئے

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 اور اموات 2839 ہوگئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے  4 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 111 مریض انتقال کرگئےملک میں ایک دن میں مزید  25 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر  9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 55 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 55 ہزار 581، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار 472، بلوچستان میں 8 ہزار 327، اسلام آباد میں 8 ہزار 857، آزاد کشمیر میں 663 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 143 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2669 مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے جس کے نتیجے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہزار 390 ہوچکی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close