جرائم

سی آر اے اور محمدی بلڈ بنک میں معاہدہ، ممبران ایمرجنسی میں خون کا عطیہ محمدی بلڈ بینک سے لے سکیں گے

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے صدر سمیر قریشی کی سربراہی میں محمدی بلڈ بینک کا دورہ کیا، سی آر اے کے وفد میں نائب صدر ذیشان شاہ، سیکریٹری فنانس رجب علی اور ممبر گورننگ باڈی ندیم احمد شامل تھے_

محمدی بلڈ بینک کے بانی سید مہدی رضوی نے سی آر اے کے وفد کو خوش آمدید کہا اور انتظامیہ کے دیگر افراد کے ہمراہ سی آر اے کے وفد کو بلڈ بینک کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا_ سید مہدی رضوی نے بلڈ بینک کی خدمات کے حوالے سے سی آر اے کے وفد کو تفصیلی بریفنگ بھی دی-
سی آر اے کے وفد نے بین الاقوامی معیار کے مطابق بلڈ اسکریننگ اور عوام کو مناسب نرخ پر ملنے والی بہترین سہولیات پر بلڈ بینک کی انتظامیہ کو سراہا، خاص طور پر بلڈ بینک کا تھیلیسیمیا سینٹر قابل تعریف ہے_

ملاقات میں محمدی بلڈ بینک کے بانی سید مہدی رضوی نے کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے ممبران کو بلڈ اسکریننگ کے اخراجات میں خصوصی رعایت دینے کی یقین دھانی کرائی جبکہ وفد کے ارکان نے فوری طور پر خون کا عطیہ دے کر سی آر اے کا بلڈ اکائونٹ بھی کھلوا لیا_ سی آر اے کے ممبران اب جب چاہیں بلڈ اکائونٹ کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں_

سی آر اے کے وفد نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے محمدی بلڈ بینک کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی جبکہ محمدی بلڈ بینک کے بانی نے بھی اپنے مکمل تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close