جرائمنمایاں

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی پولیس چیف سے ملاقات

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی کی سربراہی میں ایک وفد نے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس سے ملاقات کی جس میں تمام زونل ڈی آئی جیز بھی شریک تھے ملاقات میں گذشتہ روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر بات چیت کی گئی

اس موقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کیجانب سے پولیس کے سینئر افسران کو ناخوشگوار واقعات پر فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے پر سراہا گیا جبکہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے ایسوسی ایشن کے ممبران کرائم رپورٹرز کے ناموں کی فہرست دی اور شہر میں جعلی صحافیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا

ملاقات میں کراچی پولیس چیف نے سی آر اے کی فراہم کردہ فہرست کی شہر کے تمام تھانہ جات میں ترسیل کی ہدایت جاری کیں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے لاک ڈاؤن کے دوران کیمرہ مین، فوٹو گرافرز اور رپورٹرز سمیت عوام سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھ کہ کراچی پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر ذیشان شاہ، جنرل سیکرٹری راجہ طارق، جوائنٹ سیکرٹری کاشف ہاشمی، رجب علی، وحید جیلانی، ندیم جان، سلمان لودھی، ریحان چشتی، عاطف رضا اور فیضان جلیس بھی شامل تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close