قومینمایاں

کرونا سے مزید 19افراد جان کی بازی ہارگئے اموات کی تعداد 346 ہو گئی

ملک بھر گزشتہ 24 گھنٹوں‌ میں‌ مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، کورونا سے اموات کی تعداد 346 ہو گئی

پنجاب میں 6061، سندھ 5695، خیبرپختونخوا 2313 اور بلوچستان میں 978 کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ حکومت نے صوبے بھر لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا پروگرام بنا لیا، کاروباری سرگرمیوں کو مرحلہ وار محدود اجازت دینے پرغور جاری ہے، معاون خصوصی معید یوسف کہتے ہیں آئندہ دو ہفتوں میں 7500 بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لائیں گے

لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے سندھ حکومت نے غور شروع کر دیا۔ سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، سندھ حکومت نے مشروط اجازت کےساتھ کاروباری اور عوامی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی سے متعلق وزیراعلی سندھ حتمی اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلی حکام سےبھی رابطے کرینگے، سندھ حکومت کا موقف ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی مرحلہ وار محدود اجازت دینا ہو گی

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعلی ہاوس کراچی آنے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا, لاک ڈاون میں نرمی اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ سب سے پہلے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، اس کے بعد کاروباری سرگرمیاں ایس او پی کے تحت شروع کرنے کی اجازت دی جائیگی، ابھی آن لائن کاروبار جاری ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close