ادھر اُدھر کینمایاں

گزشتہ 10 روزکے دوران سندھ پولیس کے 89 جوان کورونا وائرس کا شکار

سندھ پولیس پر کورونا کے وار جاری ہیں جب کہ کراچی میں COVID-19 کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران گزشتہ 10 روزکے دوران 89 پولیس افسر اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 10 روزکے دوران سندھ پولیس کے 89 پولیس افسران اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 6339 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونے والے 80 افسران اور جوان اسپتالوں اور گھروں پر زیر علاج ہیں، کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6235 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ پولیس کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھ رہی ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں کورونا وبا کے دوران ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانی کے لیے پر عزم ہیں۔
Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close