جرائمنمایاں

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سپاہ محمد کا کارندہ گرفتار

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے عائشہ منزل پر کارروائی کرتے ہوئے سپاہ محمد کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ملزم علی رضا نقوی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا اور واپس آنے کے بعد اپنا گینگ دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے شریف آباد ، تیموریہ اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی، ملزم نے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی جس سے آٹھ نمازی شہید ہوئے ، ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close