ادھر اُدھر کی

محکمہ ثقافت کی جانب سے آنلائن ثقافتی پروگرامز کا سلسلہ جاری

محکمہ ثقاقت کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ پچھلے دو ماہ سے محکمے کے آنلائن پروگرامز جاری ہیں اور کیفے ثقافت کے لائیو پروگرامز نے عوام میں بیحد مقبولیت حاصل کرلی ہے. انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں آج بدھ کے روز محکمے کی طرف سے سندھ کے لوک ادب بابت مچ کچہری کا انعقاد کیا گیا اور کورونا کے باعث عوام کی سہولت کے لیے اسکو فیسبوک پیج پر لائیو دکھایا گیا جس کو دنیا بھر سے ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا.

مچ کچہری میں سندھ کے نامور سگھڑ عاجز رحمت اللہ لاشاری, علی اکبر اداسی, ساھڑ فقیر, علی گل بھٹی اور عجب گل بھٹی نے شرکت کی جبکہ سندھ کے قدیم ساز الگوزہ کے سر محمد وارث نے بکھیرے اور سامعین کو محظوظ کیا. پروگرام کے میزبان حنیف ساگر تھے.

کیفے ثقافت کی مچ کچہری میں سندھی لوک ادب پر مہارت رکھنے والے سگھڑوں نے لوک پہیلیاں, نڑ بیت, اور دیگر ادبی اصناف کے ذریعے دیکھنے اور سننے والوں کو لوک ادب کی گہرائیوں سے آشنا کیا.

ڈی جی ثقافت علیم لاشاری نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ محکمے کی طرف سے جنوری میں صویے کے مختلف شہروں میں مچ کچہریاں منعقد کی جائینگی, جن میں 13 جنوری کو بدین, 15 کو سچل گوٹھ کراچی, 22 کو جامشورو اور 27 جنوری کو خیرپور میں مچ کچہری منعقد کی جائے گی.

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close