قومینمایاں

کراچی میں ڈيری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کا فيصلہ کر لیا

کراچی میں ڈيری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کا فيصلہ کر لیا۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمر کے صدر شاکر گجر نے 11 فروری سے دودھ کی قيمت ميں فی لیٹر اضافے کا اعلان کيا ہے جس کے بعد دودھ 140 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔
ہول سيلرز کا کہنا ہے کہ بھينس کا چارہ مہنگا ہو رہا ہے تو دودھ کی قیمت میں اضافہ کیوں نہ کیا جائے۔ وائس چیئرمین لی مارکیٹ دودھ منڈی عبد الخالق کہتے ہیں کہ پیٹرول چینی اور آٹا سب مہنگا ہو رہا ہے جبکہ چارہ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔کراچی:مہنگادودھ فروخت کرنےوالوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی
دودھ بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ ریٹ بڑھنے پر انتظامیہ ڈیری فارمر کے بجائے ان کو پکڑنے آجاتی ہے جبکہ خریداروں کو کہنا ہے کہ دودھ 140 روپے فی لیٹر ہو جائے گا تو کھائیں گے کیسے اور رمضان کیسے گزاریں گے۔کمشنر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈيری فارمرز ايسوسی ايشن کے صدر اختر گجر نے قيمتوں ميں اضافہ مسترد کر ديا ہے۔ اختر گجر کہتے ہيں کہ شاکر گجر کو ہم نہیں جانتے اور نہ ہی مانتے ہیں۔ حکومت دودھ کی قیمتوں پر رٹ قائم کرے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close