قومینمایاں

سندھ بھر کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت صوبے بھر کے مدارس میں تمام تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور اور متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو اس قانون کے سیکشن 3 (ون) کے تحت مزیر احکامات، ہدایات اور نوٹسز جاری کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن میں مزید کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انسپکٹر یا مساوی رینک کے افسران کو اس حکم نامے اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔
واضح رہے کہ وبا کی دوسری لہر کے دوران سندھ میں یومیہ سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں
گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح دیکھی گئی جو 18.76 فیصد تھی، اس کے بعد حیدرآباد میں 16.56 اور پشاور میں 15.99 فیصد کی شرح رپورٹ ہوئی۔صوبوں اور علاقوں میں مثبت کیسز کی شرح دیکھیں تو سندھ میں سب سے زیادہ 14.8 فیصد شرح رہی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close