میرا کراچینمایاں

صوبہ سندھ میں جو کورونا بندشیں ہیں انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

سندھ ٹاسک فورس کی جانب سے صوبہ سندھ میں اس وقت جو بندشیں ہیں انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کی جائے گی اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کرنا پڑے گی۔

اجلاس میں طے پایا ہے کہ ہفتہ کو ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے کر مزید اقدامات کے لیے اپنی تجاویز دیں،  ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی ہفتہ کے دن اجلاس میں اپنی سفارشات دیں گے۔

دوسری جانب آج ہونے والے اجلاس کے دوران ٹاسک فورس کے ممبران اور ماہرین کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو موجودہ بندش کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا گا ہے۔

ٹاسک فورس کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ہو سکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔

اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  کل 20421 ریکارڈ ٹیسٹ کیے گئے جس میں 9000 صرف کراچی کے تھے، 20421 ٹیسٹ کے نتائج میں 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہے،  کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر 13 مئی کو ہوئی اس دن صوبے میں 1232 کیسز تھے، عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close