میرا کراچینمایاں

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

امروہہ سوسائٹی اور  سعدی ٹاؤن میں رات 10 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ گلشن اقبال بلاک ون، فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں رات ساڑھے 10بجے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 5، گلستان جوہر بلاک 3 اور گارڈن کے علاقے میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کلفٹن بلاک 5 اور سعدی ٹاؤن میں علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے کام جاری ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close