قومینمایاں

وزیراعلیٰ سندھ کے اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جاری

 وزیراعلی سندھ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں، مراد علی شاہ کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔

دستاویز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے، فریال تالپور کے 980 گرام کے زیورات اور 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3 گاڑیاں ہیں۔

الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے، سعید غنی نے 100 تولہ سونا بھی ظاہر کیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ سندھ کے صوبائی سہیل انور سیال 9 کروڑ 28 لاکھ روپے کے مالک نکلے پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کے مالک نکلے، حلیم عادل شیخ کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close