قومینمایاں

ڈینیل پرل کیس میں بری ملزمان کی نظربندی کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیدیا گیا اور تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈینیل پرل قتل کیس کےفیصلے میں ملزمان کی بریت کے بعد احمد عمر شیخ و دیگرکی تاحال نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔
کمرہ عدالت نے سماعت کے دوران احمد عمر شیخ سمیت 4 ملزمان فہد نسیم،سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا اور ملزمان کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ احمد عمر شیخ سمیت تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔
عدالتی فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزمان بغیر کسی جرم کے 18 سال سے جیل میں ہیں، ان کی نظر بندی غیر قانونی ہے اسلیے ملزمان کو جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ داخلہ نے 28 ستمبر کو ملزمان کو اے ٹی اے کی دفعات کے تحت نظر بند کیا تھا۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ کیس میں نامزد دیگر 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
سندھ ہائی کورٹ میں ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر درخواست میں عدالت نے تمام ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close