میرا کراچینمایاں

ڈی جی رینجرزسندھ کا ڈا ؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سا ئنسز اوجھا کیمپس کراچی کا دورہ

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے ڈا ؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سا ئنسز اوجھا کیمپس کراچی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورانتظامیہ نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ درس گاہیں قوموں بالخصوص نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں اس ضمن میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
تعلیمی اِداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان پر روشنی ڈالی اور کہا کہ درس گاہیں ہی ملکی ترقی کا راستہ متعین کرتی ہیں۔ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار اور قابلیت کو سامنے رکھتے ہوئے تعمیری سوچ کے ساتھ ملکی ترقی اورمنشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ڈی جی رینجرز(سندھ)نے کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے کردار کو سراہا اور بطور فرنٹ لائن ورکر ان کی خدمات کی تعریف کی۔ اس مو قع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اہم کر دار ادا کیا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ عوام، کالیجز،یونیورسٹیز ایڈمنسٹریشن اور طالب علم، سندھ بلخصوص کراچی کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انتظامیہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close