میرا کراچینمایاں

ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل افتخارحسن چوہدری کا سائیٹ ایسوسی ایشن کراچی کا دورہ

ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل افتخارحسن چوہدری نے سائیٹ ایسوسی ایشن کراچی کا دورہ کیااور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔اس موقع پر سائیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالہادی اور پیٹرن ان چیف زبیر موتی والا نے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کا استقبال کیا اور شہر قا ئد میں پا ئیدار امن کے قیا م میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور شہدا ء کی قر با نیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی رینجرز نے شرکاء کو امن و امان کی صورتحال اور مجموعی طور پر سیکیورٹی کے لیے کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہاکہ کراچی میں قائم ہونے والا امن کراچی کے لوگوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ اس ضمن میں پاکستانی سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔اس موقع پر انڈسٹریز کے ممبران نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں کی خد مات کو سراہا اوربحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close