Home Karachi سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی براہ راست بھرتی کا آغاز

سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی براہ راست بھرتی کا آغاز

by admin
Spread the love

سندھ پولیس میں 1046 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی براہ راست بھرتی کا آغاز کر دیا گیا۔  اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر منظور علی تھیبو نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق 1046 بھرتیوں میں 157 خواتین اور 53 اقلیتی امیدواروں کو اے ایس آئی کے گریڈ 11 کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔  خط کے مطابق کراچی رینج میں 38 اقلیتی اور 113 خواتین سمیت 753 بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد رینج کے لیے 154، میرپور خاص 23، شہید بے نظیر آباد 39، سکھر 38 اور لاڑکانہ رینج میں 39 اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment