میرا کراچی

ڈاٸریکٹر ہیلتھ کا منگھوپیر رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ

کراچی (نوراسلام سے) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری علی احمد جان اور چٸیرمین منگھوپیر یونین کونسل 5 علی اکبر کاچھیلو کی دعوت پر ڈاٸریکٹر ہیلتھ کا منگھوپیر رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا.ڈاٸریکٹر ہیلتھ نے ڈاکٹروں اور اسٹاف کی حاضری چیک کی ساتھ ہی غیر حاضر اسٹاف کو وارننگ جاری کی اس موقع پر میڈیکل سپریڈینٹ رورل ہیلتھ سینٹر کو احکامات جاری کیٸے کہ غیر حاضر اسٹاف کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا جاٸے تاکہ انکے خلاف کارواٸی عمل میں لاٸی جاسکے. چٸیرمین منگھوپیر علی اکبر کاچھیلو نے ڈاٸریکٹر ہیلتھ کو بتایا کہ ہم نے متعدد بار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو رورل ہیلتھ سینٹر کے حالات سے آگاہ کیا لیکن بہتری کی طرف کوٸی پیشرفت نہ ہوسکی جس پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ہم رورل ہیلتھ سینٹر کو فعال دیکھنا چاہتے ھیں پسماندہ علاقے کی عوام کے لیٸے یہ سینٹر کسی نعمت سے کم نہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے منگھوپیرکی عوام کے لیٸے تحفہ ہے جو محکمہ صحت کی لاپرواٸی کے سبب عوام کو سہولیات فراہم کرنے سے محروم ہے.
ڈاٸریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر حاجی ہاشم شاہ نے یقین دلایا کہ رورل ہیلتھ سینٹر کو فعال بنانے کے لیٸے ایمرجنسی بنیاد پر اقدامات اٹھاٸے جاٸینگے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور اسٹاف کے خلاف سخت کارواٸی کی جاٸے گی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close