میرا کراچینمایاں

ڈیوٹی پر جانے والی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ڈبل سواری کا چالان

کراچی میں موٹرسائیکل پر بھائی کے ساتھ ڈیوٹی پر جانے والی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ڈبل سواری کا چالان ہوگیا۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کام کرنے والی ڈاکٹر کے چالان کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار نے روکااور ہم پر 520روپے کا چالان کردیا۔

لیڈی ڈاکٹر کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے کہا کہ ڈاکٹروں کو بھی استثنیٰ نہیں ہے، کہا کہ چاہیں تو آپ پیدل بھی اسپتال پہنچ سکتی ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close