قومینمایاں

گيس کی قلت ہونے سے سندھ اور پنجاب میں سی اين جی اسٹيشنز بند

سندھ بھر ميں سی اين جی اسٹيشنز کے علاوہ آر ايل اين جی بھی 24 گھنٹے کے لیے بند کر ديے گئے ہيں۔

ملک بھر ميں سردی بڑھتے ہی گيس کی قلت ہونے سے سندھ ميں 24 گھنٹے اور پنجاب ميں 2 روز کے لیے سی اين جی اسٹيشنز بند کر ديے گئے۔

سندھ بھر ميں سی اين جی اسٹيشنز کے علاوہ آر ايل اين جی بھی 24 گھنٹے کے لیے بند کر ديے گئے ہيں۔

ترجمان سوئی سدرن گيس کا کہنا ہے کہ سسٹم ميں موصول ہونے والی گيس کی مقدار ميں کمی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سی این جی اسٹیشن بند کیے گئے۔ صنعتوں کو جنریٹر کنکشن کی مد میں دی گئی گیس کی ترسیل میں 50 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

مختلف شہروں ميں بھی گھريلو صارفين کو گيس پريشر میں کمی کا سامنا ہے۔ گھروں ميں چولہے جلانے کے لیے لکڑيوں کا استعمال بڑھ گيا ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close