ادھر اُدھر کینمایاں

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ڈیڑھ ماہ کیلئے بند کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طلبہ پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں، پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو سابق نتائج پر پروموٹ کیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں میں داخلہ 11خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر صوبوں میں یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت جبکہ خیبر پختونخوا نے حمایت کی تھی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت کانفرنس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ یکم جون کے بعد بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔تاہم خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے، یکم جون سے تعلیمی ادارے کھلنے چاہیں۔ صوبوں میں سکولز کھولنے پر اتفاق نہ ہوا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات جون کے آخری تک بڑھانے جبکہ امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی۔

اجلاس کو تجویز دی گئی کہ جون میں میں لاک ڈاؤن ختم کیا جاتا ہے تو 9ویں اور انٹر کے امتحانات کرائے جا سکتے ہیں جبکہ جولائی تک لاک ڈاؤن رہا تو تین جماعتوں کے امتحانات منعقد کرنا مشکل ہونگے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close