قومینمایاں

ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

ملک بھر میں تعلیمی ادارے دو ماہ بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد آج سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جس میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز وغیرہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کیلئے تدریس کا عمل شروع کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں اول تا آٹھویں جماعت سمیت ہائیر ایجوکیشن سے منسلک یونیورسٹی میں تدریس کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔
تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اسکول و کالج میں ایس او پیز پر انتظامیہ کی جانب سے سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے جبکہ بچوں، اساتذہ اور دیگر اسکول و کالج کے عملے کو سختی سے ماسک ہینڈ سینیٹائزر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اول تا آٹھویں جماعتوں اور ہائر ایجوکیشن سے منسلک یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے تاہم کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد آج سے سرکاری ونجی اسکلولز مکمل طور پر کہل چکے ہیں تاہم پہلی تا آٹھویں جماعتوں تک کلاسز کا باقائدہ آغاز ہوچکا ہےجبکہ تمام تر اسکلولوں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جاررہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close