میرا کراچینمایاں

منتخب اراکین سندھ و قومی اسمبلی صوبے کی تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں, مرتضیٰ بلوچ

صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ اراکین سندھ و قومی اسمبلی صوبہ سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کیونکہ یہ بات یقینی ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی کئے بغیر ہم کسی شعبے میں حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتے۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں
ڈسٹرکٹ ملیر کے تعلیمی معاملات سے متعلق ہونے والی ایک فالو اپ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سردار جام عبدلکریم جوکیو، اراکین سندھ اسمبلی راجا عبدالرزاق بلوچ، سلیم بلوچ، محمود عالم جاموٹ، شاھینہ شیر علی نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز کراچی، اسکولز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ایجوکیشن ورکس کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ملیر کے اسکولز، کالجز سمیت ایجوکیشن مسائل اور ان کے حل اور ان میں بہتری لانے کے لئے متعدد تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملیر کے منتخب نمائندگان ، ایجوکیشن ورکس اور محکمہ تعلیم جوائنٹ وینچر کے طور پر ملیر کے تعلیمی مسائل حل کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر غلام مرتضئ بلوچ نے افسران کو مسائل کے حل کے لئے فوری اقدام اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ
ملیر کی عوام کی خدمت سمیت بورے صوبے کی عوام کی خدمت کے لئے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اولیت کی بنیاد پر تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر صورت بہتری لائی جائے گی اور سندھ کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close