قومینمایاں

سرکاری محکموں سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح

صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اینٹی کرپشن شکایتء سیل / ھیلپ لائین کا افتتاح کردیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی محکمہ کے خلاف بدعنوانی کی شکایات اب 1414 پر درج اور رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سرکاری محکموں سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ پہلے مرحلے میں کراچی میں ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ بتدریج صوبے کے دیگر اضلاع میں اس کا دائرہ کار پھیلایا جائے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانیوں کی زمداری وفاقی حکومت کی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close