شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

کراچی میں مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی انٹری

Spread the love
کراچی: شہر قائد کے باسیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی انٹری 22 جون سے متوقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس کے باعث شہر کا کم از کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS