ادھر اُدھر کینمایاں

شیرشاہ میں قائم کباڑی مارکیٹ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکا،1 جانبحق2 زخمی

کراچی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکے سے دکاندار جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

شام شیرشاہ کے علاقے میں قائم کباڑی مارکیٹ میں ایئر کمپریسر کی دکان میں دھماکا ہوگیا، دھماکے کے باعث دکان تباہ ہوگئی جبکہ موقع پر بھگدڑ بھی مچ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا ، زخمیوں میں سے ایک زخمی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے کی شناخت اعجاز احمد ولد مختار احمد کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً پچاس برس تھی ، دیگر زخمیوں میں ایک آصف اور دوسرا بے ہوش ہے جس کے بارے میں فوری طور پر معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مذکورہ شخص گاہک تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ایئر کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

متوفی کے بھائی نے بتایا کہ متوفی اعجاز احمد بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سوات کالونی کا رہائشی تھا جبکہ وہ چار بچوں کا باپ تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close