ادھر اُدھر کینمایاں

کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں دھماکہ،بجلی کی سپلائی معطل

کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بجلی سپلائی کے لیے قائم کے الیکٹرک کا سب اسٹیشن دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق سائٹ میں ولیکا چورنگی کے قریب آج صبح زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز  دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور  سب اسٹیشن سے متصل دفتر  میں بھی آگ لگ گئی جس سے اسے بھی شدید نقصان پہنچا۔

 سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فداحسین جانوری کا کہنا ہے فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہےکہ دھماکا کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کے اندر  ہوا  یا اس کے ساتھ ملحق پلاٹ کا زیر  زمین ٹینک گیس بھرنے کی وجہ سے  پھٹا۔

فداحسین جانوری نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کے الیکٹرک کا عملہ جگہ کے معائنے کے بعد صورتحال سے آگاہ کرے گا۔

دھماکے کی اطلاع پر  ایدھی فاؤنڈیشن کا عملہ فوری طور  پر موقع پر  پہنچا مگر  پولیس کے مطابق دھماکے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی آگ بجھ چکی تھی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close