شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری،درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ

Spread the love
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور آج اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور ڈیرہ غازی خان میں 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق لاڑکانہ میں پارہ 46، سکھر 44، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں 43، حیدرآباد 41 جب کہ پشاور اور کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ لاہورمیں 39 اور اسلام آباد میں پارا 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہوا کا زائد دباؤ ملک میں شدید گرمی کی لہر کا باعث بنا ہوا ہے، گرمی کی شدید لہر پورے سندھ میں پھیل گئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 11 سے 4 بجے کے دوران شہری باہرنکلنے میں احتیاط کریں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS