جرائمنمایاں

فیصل آباد,ڈاکوؤں پر شہریوں کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک

فیصل آباد کے تھانہ ماموں کانجن کے علاقے میں ڈاکوؤں پر شہریوں کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ماموں کانجن کے علاقے میں علاقہ مکینوں نے گز شتہ رات دو ڈاکوؤ ں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ایک زخمی ڈاکو اسپتال میں لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے ڈاکو کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تشدد سے زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد بھی زخمی ہوئے تھے جبکہ دونوں ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ ماموں کانجن میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں تیل چوری کی واردات کرتے ہوئے مین لائن سے تیل نکالا جا رہا تھا، پائپ لائن کے پاس زیر زمین 25 ہزار لیٹر کا ٹینک دبایا ہوا تھا جس میں تیل ڈالا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق تیل چوری کرنے کے لیے مین پائپ لائن کے اندر 600 میٹر لمبی ہائی پریشر پائپ نصب کی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پارکو سیکیورٹی نے 16 ہزار لیٹر چوری شدہ تیل برآمد کر کے چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، مقدمہ قربیی بھٹہ مالک اور اس کے ملازم کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close