ادھر اُدھر کینمایاں
ایف آئی اے سندھ کی چینی/شوگر مافیا کے خلاف کارروائی، سات ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سندھ کی چینی/شوگر مافیا کے خلاف کارروائی، سات ملزمان کو گرفتار کر لیا
ملزمان شوگر بروکر ھیں اور مل مالکان کے ساتھ مل کر چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث ہیں ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج،
ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور دیگر دستاویزات ضبط کر لی گئیں ھیں۔ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ، اکاؤنٹس چھپانے اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیاہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے