میرا کراچینمایاں

کراچی میں کروناکا پہلا مریض ہلاک

کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج کورونا وائرس کا 77 سالہ مریض گزشتہ رات موت کا شکار ہو گیا ہے جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص پہلے سے شوگر اور بلڈ پریشر کا بھی مریض تھا۔

سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو نے ایک ویڈیو بیان میں اس ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کےباعث انتقال کرجانے والے مذکورہ مریض کی عمر 77 سال تھی جن کا کراچی سے تعلق تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انتقال کر جانے والے شخص کینسر سمیت مختلف امراض کا شکار بھی تھے تاہم ان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

نجی اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق مریض کو تیز بخار اور شدید نزلہ زکام کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے بعد ازاں مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔

کراچی کے نجی اسپتال میں اس مریض کی ہلاکت نصف شب کو ہوئی جس کے بعد میت کو رات ایک بجے پُراسرار طور پر نارتھ ناظم آباد میں واقع سخی حسن قبرستان لے جایا گیا۔

مرنے والے کے 2 لواحقین کے علاوہ اسپتال کا عملہ بھی مخصوص لباس میں میت کے ساتھ گیا تھا جس نے میت کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close