روشن پاکستاننمایاں

پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال

پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد ایئر چائنا کی پرواز سے 36 مسافر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

چین سے پاکستان آنے والے شہریوں کو اسکریننگ کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے، اب تک مختلف پروازوں سے 300 سے زائد پا کستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پروازیں بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی  3 پروازوں میں دو سو اکیاسی مسافر پاکستان پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق 2 پروازیں چین سےبراہ راست  ایک پرواز دوحا سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close