قومینمایاں

پی ایس ایل سیزن 6 میں شرکت کیلئے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کیلئے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کا میلہ سجنے میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں،میگا ایونٹ کے لیے کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن ، کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچ گئے۔
دوسری جانب ملکی کھلاڑیوں نے بھی کراچی پہنچنا شروع کردیا ہے، وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق ، کامران اکمل، محمد عرفان اور دیگر کھلاڑیوں نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ٹیمیں 15فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی
پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ہفتے سے جمعرات تک ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے اور نائٹ میچز شام 7 بجے ہوں گے جبکہ جمعے کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close