
ایک پولیس مقابلہ نارتھ کراچی سليم سينٹر کے قريب ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹيج کے مطابق مقابلہ 12 بجکر 35 منٹ پر ہوا جہاں پوليس کی فائرنگ سے موٹر سائيکل سوار دونوں ملزمان گر گئے۔
ملزموں نے دوبارہ موٹرسائيکل پر فرار ہونے کی کوشش کی تو اس دوران ايک ملزم کو گولی لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگيا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے ميں کامياب ہوگيا۔
عینی شاہدین کے مطابق ہم يہاں پاس ميں بیٹھے تھے کہ اچانک موٹر سائيکل سوار دونوں گر گئے اور پوليس پر فائرنگ کرنا شروع کر دی اور ہم نے وہاں سے دوڑ لگا دی