میرا کراچینمایاں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ایم پی اے کے گھر کے باہر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ایم پی اے صداقت حسین نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے تو شہریوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کے مطابق  فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد ان کے رشتہ دار ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایم پی اے صداقت حسین نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان کو ایم پی اے کے گھر کے باہر لوٹ مار کرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close