ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے خلاف انتظامیہ کو بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا

پیر 25 جنوری کو ہائی کورٹ میں ملیر اور کورنگی میں صنعتی فضلے کے پانی سے سبزیوں کی کاشت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی نے عدالت کو بتایا کہ مون سون کے بعد سے پانی کا بہاؤ زیادہ ہے۔ ہم ایکشن لیتے ہیں اور پہلے بھی کارروائی کی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ گندے پانی سے سبزی اُگائی جا رہی ہے یہ تو انسانی زندگیوں کا مسلہ ہے۔ ہمیں کہنے کی ضرورت نہیں یہ تو مستقل کارروائی ہونی چاہیئے۔

وکیل فوڈ اتھارٹی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 21جنوری کو جو نمونے لیے ہیں اسکے جلد نتائج آجائیں گے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کب سے حکم دیا ہوا ہے اور آپ نے ابھی نمونے لیے ہیں جبکہ یہ اتنا سنجیدہ معاملہ ہے اور فوڈ اتھارٹی اہمیت ہی نہیں دے رہے۔ گٹر کے پانی سے سبزی اُگ رہی ہے تو حکومت کی ذمہ داری ہے ایکشن لے۔

عدالت نے ڈی سی ملیر اور کورنگی کو علاقے کا دورہ کرکے جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فوڈ اتھارٹی سے بھ رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close