ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی کے ضلع وسطی میں کچرے اور صفائی کے نظام میں بہتری نہ آسکی

 کراچی کے ضلع وسطی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تعفن و بیماریاں پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں، گندگی سے لاکھوں کی آبادی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ضلع وسطی میں لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا کے علاقے انتظامی اقدامات نہ ہونے کے باعث گندگی کی زد میں ہیں۔ تعلیمی مراکز، پارک، کھیل کے میدان، صحت کے مراکز اور بیشتر عوامی مقامات پر گندگی کی زد میں ہیں، شہری اعلی حکام کو دہایاں دے رہے ہیں۔

متعلقہ حکام کی جانب سے معاملے پر موقف نہ مل سکا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ ضلع وسطی میں بھی کچرے کا انتظام سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کو دینے کی تیاری کی جارہی ہے، اس حوالے سے جلد حتمی اقدامات اور پیش رفت متوقع ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close