قومینمایاں

ملک میں سردی کے آتے ہی گیس کی قلت میں اضافہ

ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیس شارٹ فال بھی مزید بڑھنے لگا۔

 اسلام آباد سمیت پنجاب، کے پی میں شارٹ فال 610 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ سندھ، بلوچستان میں گیس شارٹ فال 351 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 176 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، دسمبر میں سوئی ناردرن کا شارٹ فال 396 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق جنوری میں سوئی ناردرن کا شارٹ فال 610 ایم ایم سی ایف ڈی پر پہنچ جائے گا جبکہ فروری میں سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 332 ایم ایم سی ایف ڈی رہنے کا تخمینہ ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سوئی ناردرن کی گیس طلب 986، فراہمی 810 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ دسمبر میں سوئی ناردرن کی گیس طلب 1216، فراہمی 820 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جنوری میں سوئی ناردرن کی گیس طلب 1430 ،فراہمی 820 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی، فروری میں سوئی ناردرن کی گیس طلب 1152 ،فراہمی 820 ایم ایم سی ایف ڈی ہونے کا تخمینہ ہے۔ رواں ماہ سوئی سدرن کا گیس شارٹ فال 268 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، دسمبر میں سوئی سدرن کا شارٹ فال بڑھ کر 321 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں سوئی سدرن کا شارٹ فال 351 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جائے گا جبکہ فروری میں سوئی سدرن کا گیس شارٹ فال 281 ایم ایم سی ایف ڈی رہنے کا تخمینہ ہے۔ رواں ماہ سوئی سدرن کی گیس طلب 1208، فراہمی 940 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، دسمبر میں سوئی سدرن کی گیس طلب 1261، فراہمی 940 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جنوری میں سوئی سدرن کی گیس طلب 1291، فراہمی 940 ایم ایم سی ایف ڈی ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ فروری میں سوئی سدرن کی گیس طلب 1221، فراہمی 940 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close