ادھر اُدھر کینمایاں

حکومتی پابندیاں رنگ لانے لگیں، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کا رجحان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا

اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام دھاریجو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کمشنر کراچی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے

اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز 22043 ٹیسٹ کئے گئے جو ایک رکارڈ ہے22043 ٹیسٹ کے نتیجے میں 1293 کیسز آئے جو 5.9 فیصد تشخیصی شرح ہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا نے کہا کہ سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے اگر عوام نے اس طرح تعاون جاری رکھا تو ہم جلد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصد، ھیدرآباد 4.42 فیصد اور دیگر اضلاع 3.3 فیصد ہیں 20 مئی کو کراچی میں 12.86 فیصد اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی،
ضلع شرقی 17 ، وسطی 10 ، جنوبی 13 ، غربی 10 اور ملیر 8 فیصد کیسز ہیں،عید کے بعد مئی کے ہفتہ 15 تا 21 تک کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے میں 22 مئی تا 26 تک 6.8 فیصد اور 0.90 اموات کی شرح تھی، صرف مئی میں 307 مریض انتقال کرگئے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close