میرا کراچینمایاں

گلستان جوہر،عدالت کا تمام تجاوزات6ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر بلاک 10اور 11میں تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر تمام تجاوزات کو 6ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم دے دیا،منگل کو جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گلستان جوہر بلاک 10اور 11مین تجاوزات سے متعلق درخواست کی سماعت کی،سماعت کے موقع پر عدالت میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کے ایم سی و دیگر حکام پیش ہوئے،عدالت نے تمام تجاوزات6ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی کے لئے رینجرز سے بھی مدد لی جائے اورکارروائی سے قبل حکمت عملی بنانے کے لئے متعلقہ حکام ایک ہفتے میں اجلاس بلائیں ، اجلاس میں رینجرز کی جانب سے بریگیڈئیر رینک کا افسر شریک ہو، عدالت نے 6ہفتوں کے بعد متعلقہ حکام کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close