سیاسی باتیںنمایاں

عوام سے منہگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار  رپورٹ روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے  فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول نے کہا کہ عوام سے منہگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو  نوازنا اورکرپشن بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ آمرانہ ادوار میں بھی منہگائی کے اعداد و شمار عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادارہ شماریات کو ماہانہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد رواں ہفتے سے شماریات ڈویژن مہنگائی پرہفتہ وار رپورٹ جاری نہیں کرے گا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close