ادھر اُدھر کی

’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ حرا مانی نے بتادیا

حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اُن سے پوچھا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے اختتام میں کیا ہوگا ؟ جس پر حرا مانی کہتی ہیں کہ میں اس سوال سے تنگ آگئی ہوں تاہم ویڈیو بناتی خاتون کی جانب سے بار بار اصرار کئے جانے پر حرا مانی اچانک ہی بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سب مر جائیں گے۔

 ڈراموں کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کیوں کہ اب تک پاکستانی کئی ڈرامے سپرہٹ رہے ہیں لیکن یہ واحد ڈرامہ ہے جوکہ ہر کسی کا موضوع بن گیا ہے۔ بہترین کہانی اور ہمایوں سعید ، عائزہ خان اور حرا مانی کی اداکاری نے جس طرح سے اپنے کرداروں کو نبھایا ہے دیکھنے والوں پر ایک سحر سا طاری کردیا ہے

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی، عائزہ خان، حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے کو نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جسے ندیم بیگ ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ڈرامہ کی آخری قسط رواں ماہ 25 جنوری کو ٹیلی ویژن اور سنیما گھروں میں 8 سے 10 بجے تک نشر کی جائے گی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close